کرم میں دو قبائل کے درمیان ہونے والے تنازع کے پرامن حل کے لیے کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں اہم پیشرفت سامنے ہوئی ہے ۔ کوہاٹ فورٹ میں منعقد ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو تقریبا حتمی شکل دے دی گئی ۔مجوزہ معاہدے کیمطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ کوہاٹ گرینڈ جرگے میں مشران نے دستخط کر دئے ہیں۔ ایک فریق کے افراد اور کمشنر کوہاٹ آفس میں جرگہ حتمی فیصلے کا اعلان متوقع ہے ۔پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ اور اپر کرم کے راستے ڈھائی ماہ سے بند اور اپرکرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے۔تحصیل چیئرمین آغا مزمل کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت کے باعث علاج نہ ملنے سے 123 بچوں کا انتقال حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔آغا مزمل کا کہنا ہے کہ کرم میں اشیائے ضروریہ کا فقدان ہے، ہوٹلز، پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز 3 ہفتوں سے بند پڑے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی