i پاکستان

کرم، جائیداد کے تنازعہ پر دو قبائل میں تصادم، راکٹ حملے اور فائرنگ سے 37افراد زخمیتازترین

July 25, 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں جائیداد کے تنازعہ پر دو قبائل کے مابین فائرنگ کے تبادلے اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 37 زخمی افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بوشہر اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ شام شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔فائرنگ سے اب تک مجموعی طور پر 37 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق دو طرف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا جارہا ہے،علاقہ بالش خیل پر بھی راکٹ سے حملہ کیا گیا جس میں باپ بیٹا زخمی ہوگئے اور پیواڑ و تری منگل کے علاقوں میں بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے کشیدہ صورتحال کے باعث مین شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ فائربندی کے لئے کوشش جاری ہے اور فریقین کے عمائدین بھی فائر بندی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی