i پاکستان

کرک ، نامعلوم افراد نے گیس ایس ایم ایس پائپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا، قریبی علاقوں کو سپلائی معطلتازترین

September 19, 2025

خیبرپختونخوا صوبہ کے ضلع کرک میں نامعلوم افراد نے گیس ایس ایم ایس پائپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔پولیس کے مطابق ضلع کرک میں زورداردھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،نامعلوم افراد نے گیس ایس ایم ایس پائپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے نیو اڈہ کے قریب رات گئے بم نصب کیاگیا تھا،دھماکے کی زور دار آواز سے قریبی علاقے لرز اٹھے،گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے قریبی علاقوں کو سپلائی معطل ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی