سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلی ہاوس کے باہرسڑک سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔ سپریم کورٹ نے نجی اور سرکاری عمارتوں کے باہرفٹ پاتھوں سے بھی رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانیکاحکم دیا ہے اور اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے 3 دن میں تمام تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں شہر میں انسداد تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے رینجرز ہیڈ کوارٹر، گورنر ہاس اور سی ایم ہاس کے باہر سے بھی تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی