i پاکستان

کراچی،جزیرے چرنا کے قریب نایاب وہیل شارک دیکھی گئیتازترین

August 19, 2024

کراچی کے نزدیک واقع جزیرے چرنا کے قریب نایاب وہیل شارک دیکھی گئی۔ پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن (پی بی آر ایف) کے غوطہ خوروں نے غوطہ خوری کے دوران نایاب وہیل شارک دیکھی ہے، وہیل شارک کے ساتھ غوطہ خوروں نے 20 منٹ تک تیراکی بھی کی۔ پی بی آر ایف کاکہنا ہے کہ انڈر واٹر کیمرے کی مدد سے مناظر کو عکس بند بھی کرلیا گیا۔ پی بی آر ایف کے مطابق وہیل شارکس اور دیگر سمندری حیات موسمِ سرما میں چرنا کا رخ کرتی ہیں، ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ڈیڑھ لاکھ وہیل شارکس باقی ہیں۔ وہیل شارک کو سندھی زبان میں اندھی منگر اور بلوچی میں بارن کہا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی