i پاکستان

کراچی،ڈیفنس میں کار ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی، 6 زخمیتازترین

April 24, 2024

ڈیفنس 26 اسٹریٹ کے قریب ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی ۔ پولیس کے مطابق کار حادثے میں 6 افرادزخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ضابطے کی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردی گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کار سوار کا دعوی ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے اس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی