کراچی ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پرکلہاڑی کے وار سے بڑے بھائی کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم بھائی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ابراہیم حیدری میں غیرت کے نام پر بھائی نے بھائی کوقتل کردیا،پولیس نے قاتل بھائی کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتارملزم بھائی اللہ ڈنو واقعے کے بعدموقعے سے فرار ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق قاتل اللہ ڈنو نے غیرت کے نام پربڑے بھائی علی اکبر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا ہے ۔گرفتارملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،مقتول علی اکبر کی لاش جناح اسپتال منتقل کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے،پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اللہ ڈنو نے سگے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی