i پاکستان

کراچی،اورنگی ٹان میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم فرارتازترین

May 14, 2024

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں 7 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس سرجن نے بتایا کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ دوسری جانب بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچی پیر کی شام گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھی، نامعلوم شخص نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی