کراچی کے علاقے سرجانی ٹائو ن میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سرجانی میں پیش آنے والے واقعے میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی پھندا لگی لاش اس کے گھر کی چھت سے ملی تھی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔پولیس نے سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سے موت ہوئی ہے۔ ادھر کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی