i پاکستان

کراچی ،سول اسپتال سے 3 ماہ کا بچہ اغوا ،پولیس تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکیتازترین

January 06, 2026

کراچی کے سول اسپتال سے 3 ماہ کا بچہ اغوا ہو گیا، مبینہ اغوا کار خاتون اور اس کا ساتھی بچے کی والدہ کو اس کا علاج کرانے کا جھانسہ دے کر سول اسپتال لائے اور بچہ وارڈ سے بچے کو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق 24 دسمبر کو رابعہ خاتون اپنے تین ماہ کے جڑواں بچوں کو علاج کی غرض سے اسپتال لے کر جا رہی تھیں کہ دوران سفر میراناکہ کے مقام پر بچوں کو بھوک لگ گئی، جس پر رابعہ وہیں رک گئیں اور بچوں کو فیڈر کے ذریعے دودھ پلانے لگیں۔

اسی دوران ایک نامعلوم خاتون وہاں پہنچی، جس نے بچوں کے علاج کی مکمل ذمہ داری لینے کی یقین دہانی کرائی اور اگلے روز دوبارہ ملاقات کا وعدہ کیا۔اگلے روز اسپتال پہنچنے پر بچوں کو بچہ وارڈ میں داخل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم کچھ دیر بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کو گھر منتقل کرکے وہیں علاج جاری رکھا جائے۔والدہ نے بتایا کہ جب ڈسچارج کروانے کا وقت آیا تو وہ خاتون ایک بچہ لے کر فرار ہوگئی۔پولیس کی جانب سے اغوا کے معاملے کی تفتیش جاری ہے لیکن تاحال کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آسکی، جبکہ متاثرہ خاندان انصاف اور بچوں کی بازیابی کیلئے حکام کی طرف دیکھ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی