کراچی میں مطلع صاف، موسم گرم اور خشک ہے جس کے باعث شہر کا پارہ بھی 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں فی الحال سمندری ہوائیں معطل ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی