i پاکستان

کراچی‘ شادی کے دوران ہوائی فائرنگ، 4 ملزمان گرفتارتازترین

December 24, 2025

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقیابراہیم حیدری میں ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی