i پاکستان

کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیتازترین

October 28, 2024

خان پور میں کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس تین نمبر پلیٹ فارم سے روانہ ہوئی، گیٹ نمبر 94 پر کانٹے کی فنی خرابی سامنے آئی جس کے بعد ڈرائیور نے کانٹا بروقت دیکھ کر ٹرین روک لی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈرائیور سائیڈ سے انجن کے دو وہیل ڈی ریل ہو کر دوبارہ پٹڑی پر چڑھ گئے جس کے بعد ڈرائیور نے فوری ٹرین روکنے پر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ موقع پر تھانہ ریلوے کے اے ایس آئی یوسف مہر موجود تھے، بعد ازاں گرین لائن ایکسپریس کو 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی