i پاکستان

کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوں کی اندھا دھند فائرنگ، ایک مسافر جاں بحق، 5 زخمیتازترین

October 10, 2024

سندھ کے شہر شکارپور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوں نے مسافر کوچ اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔شکارپور کے ناپر کوٹ تھانہ کی حدود میں کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ سے ڈاکوں نے لوٹ مار کی کوشش کی۔مسافر کوچ کے نہ رکنے پر ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر غلام حیدر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر کوچ کراچی سے کشمور جارہی تھی، واقعے کے بعد مسافروں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے مگر پولیس کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی شکارپور کی قیادت میں ڈاکوں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی