کراچی سے بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا، سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے مطابق طوفان کیٹی بندر سے 125کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے جبکہ کراچی سے 225کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اس وقت طوفان کے مرکز کے گرد ہوائوں کی رفتار تقریبا 120کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10سے 15فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کیٹی بندر اور اطراف میں لہریں 6 سے 8فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں،کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،این ڈی ایم اے کے مطابق ہوائیں 30سے 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہے، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپور خاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17جون تک تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،حکام کے مطابق نقل مکانی کرنے والے مزید تھوڑا وقت کیمپوں میں گزارنا ہوگا، طوفان کے باعث 81ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کرلیا ہے،طوفان کیٹی بندر سے 125 کلو میٹر جنوب اور جنوب مغرب میں ہے، طوفان پہلے کمزور ہوکر سائیکلونک طوفان اور پھر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی