i پاکستان

کراچی سے جنوبی افریقا جانے والی فیملی سے ساڑھے 9کلو سونا برآمدتازترین

May 02, 2024

کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کر کے جنوبی افریقا جانے والی فیملی سے ساڑھے 9کلو سونا برآمد کر لیا۔ذرائع کسٹم کے مطابق 17کروڑ روپے مالیت کا سونا مختلف زیورات اور سکوں پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقن پاسپورٹس والی فیملی میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، سونا پاکستانی نژاد جنوبی افریقن مسافروں کے سامان کی تلاشی میں ملا۔ذرائع کسٹم کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کا سونا لے کر سفر کے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی