کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی تاہم حادثے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری اسٹیشن پر کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا، بریک نہ لگنے کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹرین کا انجن فیل ہونے کے باعث لاڑکانہ جنکشن کی طرف موڑ لیا گیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹریک پر ریل کی آمدورفت معطل ہوگئی ، جس کے باعث کراچی ایکسپریس، گرین لائن اور سکھر ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روکا گیا۔ حادثے کے فورا بعد ہیوی مشینری موقع پر پہنچ گئی اور ٹریک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی