کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ٹرک کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت 5 سال کی نور صبا کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ دوسری جانب شہری انتظامیہ نے ہیوی ٹریفک پر صبح 6 تا رات 10بجے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی