i پاکستان

کراچی، ٹرک اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،تھ سیکنے والا سیکیورٹی گارڈ آگ سے جھلس کر جاں بحقتازترین

January 01, 2026

کراچی کے علاقہ جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق شہر قائد میں حادثہ کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کیلئے جاں بحق ہونے والے کار سوار کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جلد ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی جائے گی۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ کار سوار کی شناخت اور لواحقین کو تلاش کرنے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ورثا کو تلاش کرکے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش حوالے کر دی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی میں ضلع ملیر منزل پمپ کے قریب آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ایدھی حکام کے مطابق اورنگزیب ٹان جوگی موڑ کے قریب آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والا شخص سیکیورٹی گارڈ تھا جو سردی سے بچنے کے لیے آگ سے اپنے ہاتھ سیک رہا تھا کہ اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔حادثے کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد سفر ولد اللہ وسایو کے نام سے ہوئی ہے۔تھانہ شاہ لطیف ٹاون پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی