i پاکستان

کراچی، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، بھتہ مافیا کے 2 ملزمان ہلاکتازترین

January 26, 2026

کراچی میں گارڈن کے علاقے میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت محمد حسن عرف بیلچہ اور تنویر علی عرف تیتر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا اور زاہد لاڈلہ گروپ سے تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کاروباری مراکز، دکانداروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی میں ملوث تھے جبکہ بھتہ نہ دینے پر فائرنگ اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی وارداتوں میں بھی شامل رہے، ملزمان سولجر بازار اور جمشید ٹان کے علاقوں میں سرگرم تھے۔سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان سٹریٹ کرائم کی 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے اور عادی جرائم پیشہ ہونے کے باعث متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی