ملیر سٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلساز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی پہن کر خود کو اہلکار ظاہر کرتا تھا اور وردی میں ہی شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے جب کہ اس کے پاس سے پولیس کا جعلی کارڈ اور پستول بھی ملا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی