کراچی پولیس آفس پرحملے میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت پانے والے سندھ رینجرزکے سب انسپکٹرکی نماز جنازہ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ ، کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت رینجرز و پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے ملتان بھیج دی گئی۔ وزیراعلی سندھ نے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خاندان کے صبرکے لیے دعا کی اورکہا کہ سندھ حکومت شہید سب انسپکٹر کے اہل خانہ کا ہر طرح خیال رکھے گی۔سندھ حکومت شہید سب انسپکٹر کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید سب انسپکٹر کی میت آبائی علاقے ملتان شجاع آباد بھیج دی گئی، جہاں آبائی قبرستان میں شہید کو سپرد خاک کردیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی