i پاکستان

کراچی، پیٹرول پمپ پر 20 لاکھ کی ڈکیتی کا معاملہ، واردات کرانے والے سابقہ ملازم نکلےتازترین

August 01, 2024

کراچی میں الفلاح شمسی سوسائٹی میں پیٹرول پمپ پر 20 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کا کہنا ہے کہ پمپ پر 2 مرتبہ ڈکیتی کرانے والے سابقہ ملازم ہیں، الفلاح پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی لے کر فرار ہوئے تھے، ملزمان نے 20 جولائی کو پیٹرول پمپ کا کیش لوٹا تھا۔ ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے 3 پستول، 2 لاکھ کیش برآمد کرلیا گیا ہے، سابقہ ملازمین ڈکیت گروہ کو بھاری کیش کی مخبری کرتے تھے۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 6 ماہ قبل بھی پمپ سے 13 لاکھ 60 ہزار کیش چھینا تھا، ملزمان میں علی حیدر، پرویز احمد اور ندیم شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے، 3 ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی