کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون کے رہائشی نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون کے علاقے سیکٹر 7 اے کے رہائشی نوجوان کی گھر سے گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ زین علی ولد علی باقر کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ بے روزگاری کے باعث خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کرانے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی