کراچی کے ایک نجی اسپتال میں متعلقہ عملے کی مبینہ غفلت کے باعث زچہ اور بچہ جاں بحق ہوگئے، واقعے کیخلاف لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیل کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر بی 11کے ایک نجی اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے زچہ وبچہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔متوفیہ حاملہ خاتون کے اہل خانہ اور عزیز واقارب نے اسپتال میں شدید احتجاج کیا ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ تاحال اسپتال کے کسی عملے کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے، ڈاکٹرز نے متوفی حاملہ خاتون کی ڈلیوری کیلئے پیر کا ٹائم دیا تھا۔حاملہ خاتون کو تکلیف کے باعث اس کے اہل خانہ ایک دن پہلے اسپتال لے آئے، یہ جس لیڈی ڈاکٹر کا کیس تھا اس نے کہا کہ آج میری ویکلی آف ہے، متعلقہ ڈاکٹر نے کہا کہ آپ ڈیوٹی پر موجود دوسری لیڈی ڈاکٹرکو دکھائیں۔پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت ایک اور مریض میں مصروف تھیں
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی