کراچی میں دو موٹرسائیکل ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملیر سٹی کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب پیش آیا، 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کی شناخت 18 سالہ راجو کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کی شناخت 15 سالہ ساگر، 18 سالہ اجے، 15 سالہ کرن، 40 سالہ ارشد اور 18 سالہ حمزہ کے نام سے کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے زخمیوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ۔دریں اثنا کراچی کے علاقے ملیر سٹی کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ تاہم، ریلوے پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی