کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20 جولائی کے بعد بارشوں کا سبب بنے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع جزوی ابر آلود،موسم گرم اور مرطوب ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔محکمہ موسمیات کیمطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے،شمال جنوب سے چلنے والی ہوائیں 16 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں،آئندہ چوبیس گھنٹوں کیدوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی