محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے گرم اور مرطوب موسمی حالات میں ہوا کا کم دبا وکراچی سے دور ہوگیا ہے اور سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ شہرکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ (آج) اتوار سے شہر میں درجہ حرارت میں کمی آجائے گی اور اتوار اور پیر کو پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی