i پاکستان

کراچی میں نگلیریا ایک اور نوجوان نگل گیاتازترین

September 03, 2024

کراچی میں نگلیریا ایک اور جان لے گیا ضلع شرقی کے نجی اسپتال میں 19 سالہ لڑکا کئی روز کی شدید علالت کے بعد انتقال کر گیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کے نجی اسپتال میں 19 سالہ لڑکا 12 روز کی شدید علالت کے بعد انتقال کر گیا، جس کے بعد رواں سال سندھ میں نگلیریا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جن میں سے چار کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔ یاد رہے کہ نگلیریا جرثومہ ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ دماغ کو متاثر کرتا ہے۔ یہ ایک لا علاج مرض ہے، جو مخصوص درجہ حرارت اور پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے کی صورت میں بڑھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی