i پاکستان

کراچی میں نالوں پر قائم کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا، سعید غنیتازترین

October 17, 2024

وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں پر قائم کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تجاوزات، سڑکوں کی مرمت اور دیگر مسائل پر اجلاس طلب کیا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ اجلاس میں تمام ٹان چیئرمین اور میونسپل کمشنرز کو طلب کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 30 سڑکوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نشاندہی کی جانے والی سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے، کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی