i پاکستان

کراچی میں ممکنہ احتجاج اور اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا خدشہ، 180 افراد 30 روز کیلئے نظر بندتازترین

February 02, 2026

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایم پی او تھری کے تحت گرفتاریاں سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔درخواست تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری منصور علی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جبکہ درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ ،سیکریٹری داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔درخواست گزار کے مطابق یکم فروری کو سندھ حکومت نے تھری ایم پی او کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرکے پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔درخواست گزارکے وکیل علی طاہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو شٹر ڈان ہڑتال اور پر امن احتجاج کا اعلان کیا تھا، درخواست گزار نیعدالت سے استدا کی ہے کہ عدالت ایم پی او کے تحت جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

قبل ازیں محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایم پی او کے تحت 180 افراد کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، سب سے زیادہ 51 افراد کو ایسٹ زون سے حراست میں لیا گیا۔اس اقدام کی صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے سخت مذمت کی اور تمام گرفتار رہنماں اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا سندھ بھر میں پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ، ہم پرامن سیاسی لوگ ہیں، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی