i پاکستان

کراچی میں 4 سے 7 اگست تک موسلادھار بارش کی پیشگوئیتازترین

August 02, 2024

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا نیا اسپیل 3 اگست سے انٹری دے گا جبکہ 4 سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، سمندری ہوائیں مکمل بحال جبکہ موسم خوشگوار ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، 4 اگست سے شہر میں بارش کا نیااسپیل اثرانداز ہوگا، 4 اگست سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی