کراچی میں 38.4 میگا واٹ کے ونڈ پاور پلانٹس کی تعمیر اور تنصیب مکمل ہو گئی ، اس میں 4.8 میگاواٹ صلاحیت کی 8 گولڈ ونڈ ٹربائن شامل ہیں،ونڈ پاور پلانٹس کو دیگر قابل تجدید ذرائع پر برتری حاصل ہے،یہ یہ چوبیس گھنٹے چل سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق قابل تجدید حل فراہم کرنے والی مقامی کمپنی اورینٹ انرجی سسٹمز نے مجموعی طور پر 38.4 میگا واٹ کے ونڈ پاور پلانٹس کی تعمیر اور تنصیب مکمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس میں 4.8 میگاواٹ صلاحیت کی 8 گولڈ ونڈ ٹربائن شامل ہیں۔ چین کے معروف مینوفیکچرر گولڈ ونڈ کی جانب سے کی جانے والی اس پیش رفت میں ملک کی جنوبی بندرگاہ اور صنعتی شہر کراچی میں کیپٹیو پاور مارکیٹ کے لیے صاف، سبز اور کم قیمت توانائی کے ایک اور ذریعہ کے طور پر ونڈ پاور کی نمائش کی گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 8 میں سے 6 ٹربائن لکی سیمنٹ لمیٹڈ کراچی میں جبکہ دو ٹربائن یونس ٹیکسٹائل ملز کراچی میں نصب کیے گئے ہیں ۔ اورینٹ انرجی نے اس سے قبل کہا تھا کہ گولڈ ونڈ ٹربائن، جس کی اونچائی 110 میٹر ہے، ملک میں نصب کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن ہے۔ 4.8 6*میگاواٹ کا لکی سیمنٹ پلانٹ بلاشبہ ملک کا سب سے بڑا کیپٹو ونڈ پاور پلانٹ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق لبرٹی ملز، کراچی نے رواں سال مارچ میں 2*4.8 میگاواٹ صلاحیت کا پہلا کیپٹو ونڈ پاور پلانٹ نصب کیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق اورینٹ انرجی نے گولڈ ونڈ کے ساتھ پاکستان کی کیپٹو مارکیٹ کے لیے 150 میگا واٹ کے ونڈ پاور پلانٹس کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ونڈ پاور پلانٹس کو دیگر قابل تجدید ذرائع پر برتری حاصل ہے کیونکہ یہ چوبیس گھنٹے چل سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی