کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اور 19 اکتوبر کو ہر قسم کے مظاہروں، جلوس، دھرنے، ریلیوں اور اجتماع پر پابندی لگائی گئی ہے، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی