i پاکستان

کراچی ، مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی3 ملزمان ہلاکتازترین

January 06, 2026

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس دوران زخمی ہونے والے تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی کے علاقے بفرزون میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی