متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق نے کہا ہے کہ کراچی کرچی کرچی ہو رہا ہے،شہر ملک کے آنسوں رو رہا ہے،روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے عوام جنازے اٹھارہے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر توجہ دلا نوٹس دلاتے ہوئے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، یہ پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی جاگتا ہے تو ملک سوتا ہے لیکن کراچی آج کرچی کرچی ہو رہا ہے، آج شہر ملک کے آنسوں رو رہا ہے، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں اسٹریٹ کرائمز ہورہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے عوام جنازے اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ آئی جی سندھ کو چاہیے کہ کراچی کے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھیں اور معاملات حل کریں اور اسٹریٹ کرائم کے جن کو قابو میں لائیں، وفاقی وزیر داخلہ آج تک ایوان میں نہیں آئے، انہیں یہاں آنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی