کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں کلینک میں ڈکیتی کے دوران تین ملزمان نے اسٹاف سے موبائل فون اور جیولری چھین لی ۔پولیس کے مطائق ملزمان نے کلینک میں موجود خاتوں سے انگوٹھی بھی چھینی اور کیش کائونٹر پر کھڑے اسٹاف پر تشدد بھی کیا، ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک اور ہیلمٹ پہننا ہوا تھا ۔پولیس نے کلینک پر ہونے و الی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔دوسری جانب محمودآبادنمبر 6 میں بھی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس دوران مزاحمت پرفائرنگ سے باپ اوربیٹا زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔ادھر ایک اور واقعہ سپر ہائی وے کے علاقے اللہ بخش گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان عمر زخمی ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی اور اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کو بھی ابتدائی طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت قرار دیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی