سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کی ذمے دار جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی کی سڑکوں کو کمرشلائز کر کے بیڑا غرق کیا جبکہ ایم کیو ایم نے چائنا کٹنگ کر کے شہر کا حال خراب کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں جماعت اسلامی کے ٹائون چیئرمین کہیں کام کرتے نظر نہیں آتے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بس پروجیکٹ اور ریڈ لائن کی مخالفت سمجھ سے بالا ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی