i پاکستان

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ،20کلو کا تھیلا 2400روپے تک پہنچ گیاتازترین

December 19, 2022

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں پر ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ جاری کردی ، ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ، آٹے کا 20کلو کا تھیلا 2400روپے تک پہنچ گیا ۔ حالیہ ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 180روپے تک مہنگا ہوا ، کراچی اور حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 100روپے تک مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ اور خضدار میں آٹے کا تھیلا 180روپے تک مہنگا ہوا ، سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 160روپے تک بڑھی ۔ پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150روپے اضافہ ہوا ، کوئٹہ میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 140روپے تک مہنگا ہوا ، کراچی میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2400اور حیدر آباد میں 2320روپے میں فروخت ہورہا ہے ، پشاور اور خضدار میں 20کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 2250روپے تک پہنچ گئی ، کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2220روپے کا ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی