i پاکستان

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا آج فیصلہ کریگیتازترین

October 03, 2024

کراچی کے شہریوں پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ صارفین پر بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کا فیصلہ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج (جمعہ کو)کرے گی۔کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج (جمعہ کو)سماعت ہوگی۔ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافے کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل، نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کر چکا ہے اور مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 76 پیسے اضافہ کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی