i پاکستان

کراچی کے عوام کو ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز پر مبارکباد ، عوام بہتر سفری سہولیات کے حقدار ہیں،وزیر اعلی مرادعلی شاہتازترین

December 31, 2025

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے عوام کو ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام بہتر سفری سہولیات کے حقدار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئی بس سروس کراچی کے شہریوں کے سفر کو آسان بنائے گی، کراچی اب صرف چل نہیں رہا، آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بس چلی ہے، کل شہر بدلے گا، کراچی کیلئے بہتر سفر صرف وعدہ نہیں عملی حقیقت بن رہا ہے۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ شہری سہولتیں مضبوط ہوں تو شہرمضبوط بنتے ہیں، جدیدٹرانسپورٹ، شہری وقار اور آسان زندگی کی علامت ہے۔وزیر اعلی سندھ کا کراچی کے عوام کو ڈبل ڈیکر بس کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کراچی کو جدید شہروں کی صف میں کھڑا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی