ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت نے ایس بی سی اے فنکشنل لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری کے قتل کے مجرم بابر سراج کو سزائے موت سنا دی۔عدالت نے مجرم کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیدیا۔عدالت کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مجرم کو 10 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ استغاثہ مجرم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔پراسیکیویشن کے مطابق واقعہ 2019 میں ایس بی سی اے کی کینٹین میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں درج ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی