i پاکستان

کراچی، ہیٹ اسٹروک ،سرد خانوں میں 3 روز میں 300 لاشیں لائی گئیں، سربراہ ایدھی فاونڈیشنتازترین

June 25, 2024

روشنیوں کے شہر کراچی میں حالیہ ہیٹ اسٹروک کے نتیجے ایدھی فاونڈیشن میں 3 روز کے اندر 300 لاشیں لائی گئیں۔ سربراہ ایدھی فاونڈیشن فیصل ایدھی کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر کے دوران سرد خانوں پر بھی دباو بڑھ گیا ہے۔ 3 روز میں 300 افراد کی میتیں ایدھی فاونڈیشن کے 3 سرد خانوں میں لائی گئی ہیں۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی فاونڈیشن کے سہراب گوٹھ، کورنگی اور میٹھادر میں 3 سرد خانے قائم ہیں۔ گزشتہ 5 روز کے دوران 423 افراد کی میتیں غسل اور کفن کے لیے لائی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ زیادہ تر لائی جانے والی میتیں ورثا کے ساتھ تھیں، نامعلوم میتیں کم تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی