i پاکستان

کراچی، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم برآمدتازترین

November 15, 2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف ائی آے) کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے سولجر بازار میں دو فلیٹوں پر چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کواپریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں رجسٹرڈ ایک انکوائری کے سلسلے میں سولجر بازار میں دو فلیٹوں پر چھاپے مارے جہاں سے ملزم شہزاد محمد شاکر کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا رجسٹر، موبائل فون اور اس سے متعلق دیگر ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لیے گئے۔کارروائی کے دوران ایک کروڑ 59 لاکھ روپے کی رقم بھی ضبط کی گئی، ملزمان کے خلاف کواپریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی