شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 4 سے 5 روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دن کے وقت پارہ اوسط سے 3 تا 4 اضافے سے 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، سمندری ہوائیں غیر فعال جبکہ زیادہ تر شمال مشرق و شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اگلے چند روز تک کراچی سمیت دیہی سندھ کے کچھ اضلاع کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سجاول، ٹھٹھہ، حیدرآباد، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی