i پاکستان

کراچی، گیراج میں کھڑی گاڑی کے ٹرنک سے بچے کی لاش بر آمد،دوسرے کو تشویشناک حالت میں بچا لیا گیاتازترین

August 22, 2024

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان میں بند گیراج میں کھڑی گاڑی کے ٹرنک سے لاپتہ ہونے والے ایک نابالغ لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں بچا لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق اتحاد ٹان کے ایس ایچ او ایاز خان نے بتایا کہ خیبر چوک کے قریب ایک گیراج پر کھڑی کار کے ٹرنک سے دو کمسن لڑکے تشویشناک حالت میں پائے گئے جنہیں علاج کے لیے قریبی مرشد ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ہسپتال میں 3 سالہ عثمان عبداللہ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے آپس میں رشتہ دار تھے اور ایک ہی گھر میں رہتے تھے، دونوں بچے منگل کو لاپتا ہوئے تھے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ لڑکوں کے گھر کے قریب واقع گیراج کے مالک نے انہیں کار کے ٹرنک میں پڑا ہوا پایا۔پولیس سرجن سمعیہ سید نے بتایا کہ عثمان کی لاش کو ڈاکٹر روتھ فا سول ہسپتال کراچی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تمام متعلقہ نمونے حاصل کیے اور کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ کر لی۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے بچے کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں داخل کرایا گیا۔ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس اسے حادثہ سمجھ رہی ہے۔پولیس نے امکان ظاہر کیا کہ بچوں نے کھیلتے ہوئے خود کو کھڑی کار میں بند کر لیا اور ان میں سے ایک کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی