i پاکستان

کراچی، گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیاتازترین

January 15, 2026

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب ایک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گاڑی میں لگنے والی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی