i پاکستان

کراچی، فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس اہلکار شہید، ایک ملزم بھی مارا گیاتازترین

January 17, 2026

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ایک ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق سائٹ ایریا باوانی چوکی پر پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔امجد شیخ نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار واجد شہید ہوگیا جب کہ ایک ملزم بھی مارا گیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری زخمی بھی ہوا۔ایس ایس پی کے مطابق شہید اہلکار واجد سائٹ اے تھانے میں تعینات تھا جب کہ اس کا آبائی تعلق مانسہرہ سے تھا اور وہ شادی شدہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ملزم کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی