کراچی چیمبر آف کامرس نے سندھ کے عوام کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی چیمبر نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وفاق پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بجلی بلوں میں فوری دینے ریلیف کا اعلان کرے اور سندھ کے عوام کو بھی بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے۔ کراچی چیمبر نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے عوام بھی بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، وفاق پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بجلی بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کرے، سندھ کے عوام اور تاجروں کے لیے موجودہ نرخ پر بل بھرنا ناممکن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی