i پاکستان

کراچی، انٹر بورڈ امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنیوالے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہتازترین

January 09, 2025

کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلبہ کی جانب سے نتائج درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جس میں والدین بھی موجود ہوں، بند کمروں میں کی جانے والی اسکروٹنی نہیں مانتے۔طلبہ نے الزام لگایا کہ انٹر بورڈ والے رشوت طلب کرتے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کروائی اور انہیں امتحانی کاپیاں دکھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ جن بچوں نے اسکروٹنی کیلیے اپلائی کیا، اگر وہ دوبارہ نتائج سے مطمئن نہ ہوئیتو وہ اپنے پروفیسر یا والدین کے ساتھ آ کر امتحانی کاپی بھی دیکھ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ انٹر میڈیٹ کے نتائج نے کراچی کے طلبہ کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں جانے کے امکانات محدود کر دئیے ہیں، انٹرمیڈیٹ سال اول میں پری میڈیکل گروپ میں 66 فیصد اور پری انجینئرنگ گروپ میں 74 فیصد طلبہ فیل ہوگئے۔حال ہی میں عہدے سے ہٹائے گئے چیئرمین کراچی انٹربورڈ امیر حسین قادری نے نتائج کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پوری ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ یہ رزلٹ میرٹ کے مطابق ہیں، شکایات موصول ہونیکے بعد نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے نتائج کے چند دن بعد چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ امیر حسین قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک جانے پر عہدے سے ہٹا دیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی